ہری پور، ”گولیاں میرا”کی خاتون قتل، لاش کھیتوں سے ملی
ہری پور(یاورحیات)ہری پور کے نواحی علاقے پھرہالہ گرلز ڈگری کالج کے قریب ایک شادی شدہ خاتون کی لاش ملی ہے جسے آنکھ میں گولی مار کر قتل کیا گیا.
پولیس کے مطابق مقتولہ کو آنکھ میں گولی مار کر لاش ویران کھیتوں میں پھینکی گئی تھی یہ لاش پانچ روز پرانی ہے جسے پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری قانونی کاروائی کے لیے ٹراما سنڑ منتقل کردیا گیا ہے.
پولیس افسران نے مقتولہ کے لواحقین سے ملاقات کے دوران ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے،دوسری طرف ذرائع
کے مطابق ملنے والی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت عمرانہ بی بی والد محمد رفیق ساکنہ گولیاں میرا سرائے نعمت خان سے ہوئی ہے جس کو پانچ دن قبل تشدد کے بعد آنکھ میں گولی مارنے کے بعد قتل کیا گیا.
پانچ دن بعد راہگیروں نے کھیتوں میں پڑی خاتون کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کیا.
جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاش کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیاگیا بعد ازں ورثاء کی مدعیت میں زیردفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے .
Comments are closed.