گلوکارہ میشا شفیع کو 3سال قید کی سزا ؟ ردعمل آگیا
کراچی( ویب ڈسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی ہے جس کے جواب میں میشاشفیع کو وضاحت جاری کرنا پڑی ہے۔
پاکستانی گلوکارہ نے بھارتی میڈیا پر 3 سال قید کی سزا کی خبر سامنے آنے کے بعد اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی جس کے ساتھ
واضح رہے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم کیس تا حال زیر سماعت ہے اور گواہوں کے بیانات قلمبند ہورہے ہیں۔
Another day, another campaign spreading false information.
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) March 15, 2021
Speaking up is WAY MORE EXHAUSTING than being groped. This is why we end up suffering in silence. Sending lots of love and solidarity to all who speak up. It’s hard! @LegalPolitical setting the record straight 👇🏼👇🏼👇🏼 https://t.co/en22Mc7I25
بھارتی میڈیا میں میشاشفیع کو سزا کی خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہل چل مچ گئی اور میشا شفیع کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آنے لگا ۔
اس پرگلوکارہ میشا شفیع نے یہ بھی لکھا کہ ہراساں ہونے سے زیادہ مشکل اس کے بارے میں بولنا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم آخر میں خاموش ہو جاتے ہیں۔
اس موقع پر میشا شفیع نے ان تمام تر لوگوں کے لیے محبت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا جو ہراسگی کے بعد اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
میشا شفیع کے ٹوئٹر پر ان خبروں اور اخبارات کی تفصیل بھی موجود ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ می ٹو مہم میں شامل پاکستانی گلوکارہ کو تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
Comments are closed.