شہباز گل نے خود پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا


لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ روز خود پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے واقعہ میں ملوث افراد کو معاف کردیاہے ۔

واضح رہے گزشتہ روز ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف نعرہ بازی کی انڈے مارے اور ایک نے منہ پر سیاہی پھینکی تھی۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک کارکن کو پکڑ کر پٹائی بھی کی تھی جب کہ بعد میں پولیس نے گرفتاری بھی کی اور میڈیا شہباز گل کے واقعہ کو جعلی حروف کے ساتھ شائع اور نشر کیا تھا۔

شہباز گل نے خود پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیاہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ
میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں-

انھوں نے کہا کہ کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا. اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔

آنکھ میں سیاہی کی ٹریٹمنٹ کرانے کے بعد

میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں-میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے

Comments are closed.