قومی کرکٹر فدا حسین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
ہری پور(رپورٹ :یاورحیات)انڈیا سےایشیا کپ جیتوانے والاپاکستان انٹرنیشنل ڈیف کرکٹر اور سابقہ کپتان پشاور ڈیف کرکٹ آل رائونڈر سید فدا حسین شاہ حکومتی عدم توجہ کے باعث مالی مالی مشکلات کا شکارملازمت نہ ہونے کے باعث کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجور ہے.
قومی ٹیم میں کھیلنے والا کرکٹرکرکٹ کو خیرآبادکہنے پر مجبورہوگیا ہری پور کے علاقہ غازی سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹرفدا حسین شاہ غازی کے گاؤں ہملٹ صوبڑا سیکٹر سے ہے جو نہ تو سن سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں.
فدا حسین شاہ نے اپنی تعلیم معذور بچوں کے پرائیوٹ سکول مشعال سپیشل سکول صوبڑا سٹی غازی سے حاصل کی اور سکول کی جانب سے پشاور سے فزیو تھراپس کا کورس کیا.
فدا حسین شاہ کو اللّٰه نے بہت سے خداد صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے وہ پینٹنگ کرنااینٹوں سے اور اخباروں سے کھلونے بنانا اور بہت سارے کام کرسکتے ہیں.
فداحسین شاہ نے بچپن سے کرکٹ کھیلی اپنے شوق کے باعث بعد میں ٹینس بال کے ساتھ اپنی فاسٹ باولنگ اور بیٹنگ سے لوگوں کو کافی متاثر کیا
قومی کرکٹراپنے بل بوتے پر ٹرائلز دینے گئےتو اپنی محنت سے پاکستان کی قومی انٹرنیشنل ڈیف ٹیم میں سلیکٹ ہوگے2007 میں انڈیا میں ایشیاء کپ کے لیے اپنی ٹیم کیساتھ انڈیا گئے.
انڈیا میں ممبئی گراؤنڈ پر فائنل میں انڈیا کی سرزمین پر انڈیا کوکرکٹ میچ ہرایا اور ایشیاء کپ جیت کر پاکستان کےنام کیااس جیت میں فدا حسین کا کردار بھی نمایاں تھا.
ایشیاء کپ جیتنے پر اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ان کی دعوت کی اس کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ سری لنکا بھی گئے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور ٹیم میں بطور کپتان کھیلتے رہے.
زمینی حقائق ڈاٹ کام، کے ساتھ خصوصی ملاقات میں فدا حسین نے بتایا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے خود اپنے اخراجات برداشت کرتے تھےانھوں نے بتایا ہے کہ مقامی علاقہ غازی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کاوش ویلفیئرنے ان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا.
اس تنظیم نے اپنےپروگرامز میں بلایاحوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے آواز اٹھائی تاکہ مجھے کسی سرکاری ادارے میں نوکری مل جائے اور کوئی سرکاری ادارہ مجھے کرکٹ کے لیے سپانسر کرسکے مگر اب تک فدا حسین کو نوکری نہ مل سکی.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اور نہ ہی حکومت نے قومی کرکٹر پر کوئی توجہ دی بلکہ مالی مشکلات کے باعث گزر بسر مشکل ہوگیاانھوں نے بتایا کہ کسی بھی طرح کی سپورٹ نہ ہونے کو وجہ سے ٹیم سے بہت مالی مشکلات ہیں.
فداحسین شاہ نے بتایا کہ کسی ٹیم شامل نہ ہونے کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ چکاہوں واپڈا میں جابز آئیں اور معذور افراد کا کوٹہ تھا اس میں درخواست دی مگرنوکری نہیں ملی.
قومی کرکٹر فدا حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی کے پی سے مطالبہ کیا ہے ان کی ملک کے لیے خدمات کے پیش نظر ان کو معذور کوٹہ پر ملازمت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کرکٹ کو بھی دوبارہ جوائن کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں.
Comments are closed.