بلاول حمزہ شہباز کے گھر پہنچ گئے، پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر مشاورت
لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے.
بلاول بھٹو زرداری پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر مشاورت کریں گے۔
حمزہ شہباز کے گھر پہنچنے والے وفد میں
بلاول بھٹو کے ہمراہ نومنتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی،ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری ،حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو کو ظہرانہ بھی دیاجائے گا۔
ملاقات میں چیئر مین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے ، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔
Comments are closed.