حکومت پنجاب صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبہ بنارہی ہے، فردوس عاشق
اسلام آباد (پریس ریلیز)مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حکومت پنجاب صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبہ بنارہی ہے ہماری خواہش ہے کہ پنجاب میں تمام صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں تاکہ کوئی صحافی بے گھر نہ رہے.
یہ بات انھوں نے آرآئی یوجے کےسابق صدرعلی رضاعلوی،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری انوررضااورسابق صدرنیشنل پریس کلب طارق چوہدری کی قیادت میں صحافیوں کےایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
صحافیوں کے وفد نے مشیر اطلاعات ونشریات وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی اور ان سےمطالبہ کیاکہ راولپنڈی میں رہائشی منصوبے کیلئے تیز رفتاری سے کام شروع کیاجائےتاکہ جڑواں شہروں اور خاص طور پر راولپنڈی میں مقیم تین ہزار کے لگ بھگ صحافی گھر کی چھت سے مستفید ہوسکیں.
اس موقع پر سابق صدر آرآئی یوجے علی رضاعلوی نے کہا جڑواں شہروں کے صحافی انتہائی نامساعد حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرمیں صحافیوں کیلئے کالونیاں بنانا چاہتے ہیں.
علی رضا علوی نے کہا کہ اس ویژن کے تحت راولپنڈی ،اسلام آباد کےصحافیوں کواگر ترجیحی بنیادوں پرپلاٹ مل جائیں توان کی زندگی آسان ہو جائے گی،ہم اسی مقصد کیلئے یہاں آئے ہیں کہ صحافیوں کے حق کیلئے آواز آپ کے زریعے وزیر اعلیٰ تک پہنچ سکے.
صدرنیشنل پریس کلب شکیل انجم اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب انوررضا نے کہا صحافیوں کی برطرفیوں اور بیروزگاری کےبعد چھت سب سے بڑا مسئلہ ہے،راولپنڈی میں بےگھراورپلاٹ سے محروم صحافیوں کیلئےنیا رہائشی منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے.
سابق صدر این پی سی طارق چوہدری نےکہاکہ پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ اتھارٹی موجود ہے اور وہ بآسانی یہ کام کرسکتی ہے جس پر مشیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ حکومت پنجاب صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبہ بنارہی ہے.
انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پنجاب میں تمام صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں تاکہ کوئی صحافی بے گھر نہ رہے انہوں نے کہاکہ پریس کلب کی منتخب قیادت کاایک وفد ترتیب دیں جو وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرے.
اس کے بعد اس امر پر اتفاق کیاگیاکہ نیشنل پریس کلب کی منتخب قیادت اور جرنلسٹ پینل کے قائدین پر مشتمل ایک وفد وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرےگاتاکہ راولپنڈی میں صحافیوں کیلئے نئے رہائشی منصوبے پر پیش رفت کی جاسکے۔
Comments are closed.