وزیراعظم عمران خان کے3 بڑے فیصلے
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے نتائج آنے کے بعد تین بڑے فیصلے کئے ہیں،عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے.
وزیراعظم نے اعتماد کے ووٹ کے پیش نظر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے اسلام آباد چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے، تمام ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے.
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں اور آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پی ٹی آئی ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
واضح رہے سینیٹ الیکشن میں قومی اسمبلی سے عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کاخصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں سینیٹ انتخابات پر بھی بات کریں گے جبکہ صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلیے نامزد بھی کردیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ نشست ہارنے کے بعد کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیاہے.
Comments are closed.