آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کی ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل 25 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Comments are closed.