ڈیل اسٹین سے تعریف سُن کر میرا خواب پورا ہوگیا،حسن علی
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر حسن علی نے کہا ہے کہ مسٹر لیجنڈ ڈیل اسٹین سے تعریف سن کر میرا خواب پورا ہو گیاہے۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹوئٹر پر ڈیل اسٹین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ایک تصویر شیئر کی تھی۔
ڈیل اسٹین نے حسن علی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی، جس پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے ڈیل اسٹین کو مسٹر لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعریف نے میرا خواب پورا کردیا۔
Your words are like my dream come true as I really really look up to you Mr. Legend 🙏🏼
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) March 3, 2021
To every kid out there looking for inspiration to be a sportsman/woman: always dream big for your country and work harder than the dream. Everything is possible for us 🤲🏼 https://t.co/aRfwNtGzAl
انہوں نے کہا کہ جو بھی اسپورٹس میں آنا چاہتا ہے اسے کے لیے وہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مشورہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کرے ۔
حسن علی کی طرف سے اپنے اس ٹوئٹ کے کیپشن میں ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے لکھا گیاکہ ڈیل ، آپ میرے پسندیدہ ہیں، بس اتنا ہی اور یہی میرا ٹوئٹ ہے۔
Comments are closed.