لڑکیوں کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار
ہری پور(یاورحیات)پولیس نے برہنہ ویڈیوز بنا کرلڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان پر دو مختلف نوعیت کی ایف آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں.
ملزمان سے متعدد برہنہ ویڈیو مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کےلیے مختلف جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے.
اس ضمن میں ڈی ایس پی امجد حسین نے میڈیاکو بتایا ہے کہ مقدمہ علت 184 میں نامزدچار ملزمان میں سے دو ملزمان احسن توقیر اوراحسان اللہ عرف اسامہ کو گرفتار کیاہےمقدمہ علت 185 میں چھ نامزد اور سات نامعلوم ملزمان میں سے چارملزمان کو گرفتار کیا گیا.
عدیل سعید عباس عبیدکےموبائل سے برہنہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں پولیس اسٹیشن سرائے صالح پولیس نے برہنہ ویڈیو بنا کر ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے والے چھ ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا.
میڈیا کو بتایاکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لئے کاروائیاں جاری ہیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امجد حسین کا ہمراہ ایس ایچ او سرائے صالح کیڈٹ چن زیب تنولی اور انچارج انوسٹی گیشن اقبال حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے.
میڈیا کو بتایا گیا کہ ہری پور کے نواحی علاقہ سرائے صالح کی حدود میں ایک دوسرے کی برہنہ ویڈیو بناکر بلیک میلنگ اور دھمکیاں وغیرہ دینے کی رپورٹ درج ہوئی تھی.
دونوں پارٹیوں پر مختلف دفعات کے تحت نامزدو متعدد نامعلوم افراد کےخلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج رجسٹر کیے گےڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر امجد حسین اور ایس ایچ او سرائع صالح کیڈٹ چن زیب تنولی و دیگر تفتیشی افسران کو مقدمات میں ملزمان و نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے.
جس پر ایس ایچ او سرائع صالح نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائیاں کرتے ہوئے مقدمہ علت 184 میں نامزد 04 ملزمان میں سے 02 ملزمان احسن توقیر ولد نجف خان، احسان اللہ عرف اسامہ ساکنان پنڈجمال خان اور مقدمہ علت 185 میں 06نامزد و 6/ 7نامعلوم میں سے 04 ملزمان عدیل اور دیگر کو گرفتار کر لیا.
سعید پسران نذیر ساکنان عثمان آباد سرائے صالح، عباس ولد جمشید اور عبید ولد جان ساکنان محلہ جدید سرائع صالح کو گرفتار کرلیا گیاابتدائی انٹاروگیشن میں ملزمان کےموبائل سے مزید متعدد برہنہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں.
مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں مختلف مقامات پر کاروائیاں اور چھاپہ زنی کررہی ہے اور جلد ہی دونوں مقدمات میں فرار ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گاگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ گروہ نے متعدد لڑکوں اور لڑکیوں کی ویڈیو بنا رکھی تھیں پولیس کو خفیہ طور پر آگاہ کرددیا گیا تھا.
Comments are closed.