سینیٹ الیکشن، یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو ہرا دیا
اسلام آباد : اسلام آباد سے بڑا نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کہ مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں جنرل نشست پر کام یاب ہوگئے۔
نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جب کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 7 ہے۔
یوسف رضا گیلانی کو حکومتی امیدوار پر 5 ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔
حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے حکومتی اتحاد کے 10 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشد 13 ووٹوں کی برتری سے کام یاب ہوگئی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 7 ووٹ مسترد ہوئے، دوسری طرف حکومت نے اسلام آباد کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیاہے.
معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ حکومت اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کا نتیجہ چیلنج کرے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔ ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئیں۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔ خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا-وڈیو آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔
Comments are closed.