سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کی طرف سے حتمی فہرست سامنے آنے کے بعدسینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آغاز کرنے کیلئے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے 2600 سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
سینیٹ کی اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، سندھ کی 11 نشستوں کیلئے 600 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی 12 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں، بلوچستان کی 12 نشستوں کیلئے 400 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی 2 نشستوں کیلئے ارکان کو 2،2 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے، سندھ کی 11 نشستوں کیلئے ارکان اسمبلی کو 3،3 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے، خیبرپختونخوا، بلوچستان کی 12،12 نشستوں کیلئے 4،4 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔
سینیٹ کی الیکشن مہم ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کمپئن جاری رکھنے پر کارروائی کا عندیہ دیاہے جب کہ دوسری طرف کل ہونے والی پولنگ کیلئے حکومت اور ایوزیشن جماعتوں کی انڈور بیٹھکیں بھی جاری ہیں۔
Comments are closed.