پٹرول کی قیمت میں یکم مارچ سے20روپے فی لٹر اضافہ کی تجویز


اسلام آباد( ویب ڈیسک )اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تلوار پھر عوام کے سروں پر لٹکا دی،یکم مارچ سے پٹرول20روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے15فروری کواضافے کی سمری منظور نہیں کی تھی اس لئے امکان ہے کہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گاضروری نہیں کہ مجوزہ اضافہ کیاجائے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 61 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے، اور موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اگر اضافہ کیا گیا تو مزید اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جانے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.