سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو نیب نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیب کراچی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
نیب کے اعلامیہ میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔ کے پی ٹی کوآپریٹو سوسائٹی کے ان مہنگے تین پلاٹوں کی مالیت 1.050 بلین ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ من پسند افراد کو پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور انہوں نے 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کیلئے دباوٴ ڈالا گیا۔
۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کامران مائیکل پر اسی طرح کے 16 پلاٹس کے حوالے سے ریفرنس بھی فائل کیا گیا ہے۔ کامران مائیکل کو کل احتساب عدالت کراچی میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ن لیگی رہنما کامران مائیکل اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے تاحال سینیٹر ہیں۔
Comments are closed.