وکیل کا فیس لے کر عدالت پیش نہ ہونا بددیانتی ہے،لاہور ہائیکورٹ
فوٹو : فائل
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے فیس لے کر وکیل کا عدالت پیش نہ ہونا پیشہ وارانہ بد دیانتی ہے ایسا ہونے پر سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
وکلاء کی ہڑتالوں کے خلاف ایک درخواست کے فیصلے میں عدالت عالیہ نے قراردیا کہ وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے جب انہوں نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا رکھا ہو۔
عدالت نے قرار دیا کہ وکالت نامہ جمع کروانے والے وکیل کو کسی بھی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال پر غیر حاضر رہنے کا کوئی حق نہیں، یہ پیشہ ورانہ بددیانتی ہے۔
ہڑتالوں کا سلسلہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عدالتوں کو ہر دوسرے دن یہ کہا جائے کہ وکلاء اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے. عدالتی فیصلوں میں لکھا جاتا ہے کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں، جس سے عدالتیں متاثر ہوتی ہیں۔
عدالتیں وکلاء کے بغیر نہیں چل سکتیں،وکیل کو معاوضہ دینے والے درخواست گزار کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہیے اگر کوئی وکیل پیش نہ ہو تو عدالتوں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے، سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے،
وکیل کیلئے اپنے سائل کیلئے عدالت میں پیش ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، کوئی وکیل پیش نہ بھی ہو تو عدالت کو اپنا کام جاری رکھنا چاہیے،سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے.
Comments are closed.