پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر سے ملاقات
الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور عبدالرحمان الراسی سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار سمیت مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئی.
Comments are closed.