مانسہرہ کے بعد خانپور میں بھی تیندوے کی ہلاکت کا واقعہ
ہری پور(رپورٹ :یاورحیات)ہزارہ ڈویژن میں تیندواے کی ہلاکت کاایک اورواقعہ سامنے آیا ہے، اس دفعہ اپر خان پور کے جنگلات میں تیندواے کی ہلاکت ہوئی ہے.
ایک ماہ قبل مانسہرہ میں بھی شہریوں نے تیندواے کو ہلاک کیا تھاجس پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا جبکہ گلیات میں بھی تیندوؤں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں.
خان پور میں جنگلی تیندوے کی ہلاکت کے معاملہ پر زمہ داروں کا تعین نہ ہوسکا تیندواے کی نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گےہیں.
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اپر خان پور کے جنگلات میں تیندواے کی ہلاکت پرمحکمہ وائلڈ لائف ہری پور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کے تیندواے کی ہلاکت کاڈیک آرسٹ سے ہوئی.
اس کے باوجود تیندواے کے سمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں محکمہ وائلڈ لائف کے ایس ڈی ایف او اویس خان نے بتایا کے مقامی ذرائع سے تیندواے کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی تھی.
اس کے بعد اسکی تلاش کے لیے ٹیم روانہ کی گی تیندوے کی لاش ملنے کے بعد تیندواے کاپوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے جس سے تیندواے کو کسی شخص کی جانب سے ہلاک کرنے کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی.
انھوں نے کہا امکان ہے کہ تیندوے کی موت کاڈیک آرسٹ سے ہوئی ہے پھر بھی مزید تفتیش کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں اور تیندواے کو سٹف کرنے کے لیے پشاور بھیج دیا گیا ہے.
واضح رہے کہ ہزارہ ڈوثرن میں ایک ماہ کےدوران تیندواے کی دو اموات کے واقعات سامنے آچکے ہیں اس سے قبل مانسہرہ کے علاقہ میں شہریوں نے تیندواے کوہلاک کردیا تھا.
Comments are closed.