سینیٹ الیکشن، ن لیگ کا ناراض ارکان سے ووٹ نہ مانگنے کافیصلہ


ڈسکہ:مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں اپنے ناراض اراکین سے ووٹ نہ مانگنے کا فیصلہ کیاہے ، سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ناراض ارکان کو پارٹی سے نکال چکے ہیں ان سے ووٹ نہیں مانگیں گے۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن اراکین کو ہم پارٹی سے ہی نکال چکے ہیں ان سے ناراض اراکین سے ووٹ مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ناراض ارکان نے ووٹ دینے کا کہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ناراض اراکین بھی ووٹ دینے کیلئے ہم سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن ہم ناراض ارکان سے ووٹ نہیں مانگیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے دعویً کیا کہ ان کے ناراض ارکان کے ووٹ ملنے کی بنیاد پر سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ ہوسکتا ہے پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں توقع سے بڑھ کر نتائج کی امید رکھتی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گیس، بجلی چوروں کے خلاف عوام آج ووٹ دیں گے، لوگ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں ، ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی غنڈوں نے ڈسکہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کی ، کیونکہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ٹرن آوٹ کم ہو لیکن ہمارے کارکنان کے آنے پر حکومتی جماعت کے غنڈے چلے گئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پولنگ سٹیشن ویران پڑے ہیں ، ہر طرف شیر کی آواز آ رہی ہے ، اس صورتحال میں ہرووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ، کیوں کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کی رائے ہو گا ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا موجودہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ، اس لیے عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں ، ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

انھوں نے ووٹرز کو مشورہ دیا کہ جو 5 بجے تک ووٹ نہ ڈال سکیں وہ پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں ، پولنگ سٹیشن میں موجود افراد 8 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

Comments are closed.