پاکستان اور جنوبی افریقہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آج مد مقابل ہوں گے
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی کامیابی کے بعد تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے.
جمعرات 11 فروری کو کھیلے گئے پہلے میچ
میں رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی جبکہ بولنگ میں عثمان قادر اور محمد نواز نمایاں رہے تھے.
حارث روف نے 4 اوورز میں 44 رنز کی پٹائی کروا کر 2 وکٹیں حاصل کیں فہیم اشرف نے بھی بھرپور پرفارمنس دکھائی تھی اور پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی میچ صرف 3 رنز سے جیتا تھا.
دوسرے میچ کے لیے توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان ٹیم برقرار رکھے گا تاہم ہوم ٹیم ہونے کے باعث بنچ کو بھی آزمایا جا سکتا ہے دونوں ٹیموں میں اگر تبدیلیاں ہوئی تو اعلان سے پہلے ہی ہو گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی پہلے میچ کی طرح شام چھ بجے ہی شروع ہوگا۔
Comments are closed.