محمد حفیظ نے رضوان کی تعریف کی، سرفراز احمد برا منا گے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد محمد حفیظ کی طرف سے محمد رضوان کو نمبر ون وکٹ کیپر کہنے پر برا منا گئے اور دبے الفاظ میں گلہ بھی کردیا.

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ حفیظ بھائی پاکستان کے لئے کھیلنے والے تمام کھلاڑی ملک کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

سابق کپتان نے کہا امتیاز احمد،وسیم باری ،تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان،راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کے لئے نمبر ون رہے۔

https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1360342004106944512?s=19

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین محمد حفیظ نے جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کی تھی.

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔

Comments are closed.