مانسہرہ ،کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر گرفتار
ہری پور (یاور حیات )حساس اداروں کی مانسہرہ میں کاروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.
ذرائع کے مطابق مانسہرہ سے حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کیا.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.
مراد علی افغانستان سمیت دیگر ممالک میں روپوش رہا اور ملزم بعدازاں واپس پاکستان لوٹ آیاگزشتہ روزانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا.
ملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھااس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں مذکورہ کمانڈرکو مانسہرہ سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیاملزم چارسدہ پولیس کو دھشت گردی کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا.
Comments are closed.