سرکاری ملازمین آج پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )سرکاری ملازمین تنخواہوں میں ا ضافہ کیلئے آج اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہا ئوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے.
گزشتہ روز وزارتِ داخلہ میں ہو نے والے مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر مملکت علی محمد خان ا ور دیگر موجود تھے۔
سرکاری ملازمین کی نمائندگی چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے کی، ذرائع کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملازمین قیادت نے وزراء کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔
چیف آر گنائزر نے اسی وقت میڈیا ٹاک میں اعلان کردیا تھا کہ ہم بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے، ہمیں 40 فیصد اضافے کا کہہ کر اب حکومتی اعداد و شمار 24 اضافہ بتا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں وزراء کمیٹی نے بتایا کہ وفاقی ملازمین کا صو بائی ملازمین کی تنخواہوں سے فرق 24فیصد بنتا ہے جس کے اضافہ کی اصولی منظوری دیدی ہے.
Comments are closed.