جے یو آئی کا آزادی مارچ ‘رینٹل احتجاج’ تھا، بھاری رقوم لیں، حافظ حسین احمد
فوٹو :فائل
کراچی(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنماحافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان کا سیاسی ڈی این اے کر کے رپورٹ جاری کردی ہے.
حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے.
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ (اسلام آباد) کو ”رینٹل احتجاج“ بناکر نوازشریف وغیرہ سے بھاری بھرکم رقومات وصول کی گئیں.
سینئر رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے مدارس عربیہ کے طلباء اور مخلص کارکنان سرد موسم میں 13 دن انتہائی کسمپرسی کے عالم میں پڑے رہے.
جے یو آئی کی مرکزی قیادت اس دوران یہی کہتی رہی کہ اگر دیگر پارٹیاں آزادی مارچ میں نہیں آرہی ہیں تو کوئی بات نہیں وہ پارٹیاں مال لگائیں گی۔
Comments are closed.