فضل الرحمان نے جماعت کو اوروں کے پیچھے لگا دیا،مولانا شیرانی
ہری پور(یاورحیات)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہےمولانا فضل الرحمان نے جماعت کو اپنے نام پر اور اپنے گھر کی جماعت بنا دیاہے.
ہری پور میں ایک شادی کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے نے کہا جماعت اپنے راستے سے نکل کر دوسروں راستے پر چل نکلی ہے.
انھوں نے کہا ہمیں یہ قبول نہیں ہے ہماری جماعت میں اختلاف ہےصوبوں کی آزادی پر بات نہ کرنا اور جماعت کی پالیسی سے ہٹ کر چلنادستور سے ہٹ جانا اختلاف کا سبب بنا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں دیکھا ہے 2002 سے لے کر 2018 تک جماعت، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے نام سے رجسٹرڈ تھی جو مولانا فضل الرحمان کی جماعت بنی ہوئی تھی.
اب 2020 میں جماعت کا نام کچھ دباؤ کے تحت جمعیت علمائے اسلام پاکستان درج ہوا ہےجو اتنے عرصہ سے الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے.
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو کوئی بھی مسلمان تسلیم نہیں کرتا اور کوئی اسلامی ملک تسلیم نہیں کرتاحکومت قانون بنا رہی ہے قادیانی کے لیے کمیشن بن رہا ہے قادیانی غیر مسلم اقلیت کے طور پر ہوں گے.
مولانا شیرانی نے کہا پاکستان میں جمہوریت نام کی ہے سب ریاست کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہےیہاں پر صدر بھی ہے وزیراعظم بھی ہے وہ شاہی خاندان کی طرح ہیں جو مکمل ناکام ہیں.
اپوزیشن کچھ بھی نہیں ہےباقی پی ڈی ایم کا اصولی جھگڑا حکومت کے ساتھ نہیں ہےاپنے اپنے مفادات کے لیے سب کچھ ہو رہا ہےیہاں تک ہماری جماعت جمعیت علمائے اسلام کا تعلق ہے وہ بھی ان کے پیچھے چل رہی ہے.
ہری پور میں ہونے والی اس تقریب میں مولانا محمد خان شیرانی کے علاوہ مولانا گل نصیب سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے.
Comments are closed.