ریاض،پاکستانی سفارتخانہ میں یوم یکجہتی کشمیر پر ویبنار
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ویبنار منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی افراد نے شرکت کی.
ویبنار میں شریک شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جہاں دنیا کو پرامن بنانے کی کوششیں جاری ہیں وہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم روا رکھتے ہوئے انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے.
مقررین نے کہابھارت کشمیریوں کے حقوق کو بندوق کی نوک سے دبا دینا چاہتا ہے مگر کشمیری قوم جس طرح اپنے عزم کو توانا رکھے ہوئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جدوجہد آزادی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے.
انھوں نے کہا کہ بھارت تیس لاکھ جعلی ڈومیسائل بنا کر جس طرح کشمیر میں مسلمان اکثریت کو تبدیل کر رہا ہے، یہ نا صرف گھنوونا جرم ہے بلکہ انسانیت کی تذلیل بھی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاے گا.
پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پانچ فروری کشمیر میں جاری 73 سالہ ظلم و ستم کی داستان کو یاد کرنے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرارداد کو یاددہانی کروانے کا دن ہے آج کشمیر کے اندر بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لئے ہر وہ حربہ استعمال ک رہا ہے جس سے کشمیری اپنی آزادی کی مانگ چھوڑ دیں.
راجہ علی اعجاز نے کہا تیس ہزار بھارتیوں کو کشمیر میں زمینیں مہیا کرکے بھارت کشمیری قوم کے جذبات سے کھیل رہا ہے مگر کشمیری نوجوانوں نے بھارتی عزائم کو ناکام بنا دیا ہے پاکستان اپنے کشمیری عوام کی ہر ممکنہ اخلاقی، سفارتی حمایت کو جاری رکھے گا.
ویبنار میں الیاس رحیم نے قرارداد پیش کی جبکہ محمد خالد رانا، میاں حامد، قاری ممتاز، ڈاکٹر اسد رومی، خالد۔اکرم رانا گوہر علی، چوہدری بشیر اور دیگر نے اظہار خیال کیا.
Comments are closed.