مسلہ کشمیر ظلم سے حل نہیں ہوگا، مودی آومزاکرات سے حل کریں،عمران خان
کوٹلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کشمیر کا مسئلہ ظلم سے حل نہیں ہوگانریندر مودی 5 اگست کا اقدام واپس لے کرہم سے مذاکرات کرو، کشمیرکا مسئلہ ہمارے ساتھ مل کرحل کرو۔
وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جوتھوڑے سے لوگ بھارت کی حمایت کرتے تھے آج وہ بھی آزادی مانگ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان ان کو حق دے گا کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کا احساس ہے، بھارت کو پیغام ہے کہ کشمیری نئی دلی کو مانتے ہی نہیں، اس لیے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کبھی کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔
عمران خان نے کشمیری عوام کو جو حق ملنا تھا وہ نہیں ملا، یو این قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا تھا، کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حق دیا جائے.
میں نے اقوام متحدہ اجلاس میں بھی یاد دلایا تھا، آج تک کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ سے بھی تین بار کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات کی۔ مجھ میں جتنی بھی ہمت ہوئی، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سپر پاور ہونے کے باوجود ویتنام میں نہیں جیت سکا۔ افغانستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ کتنی سپر پاور آئی ہیں افغانستان میں ، لیکن وہاں پر بھی سپر پاور نہیں جیت سکی، الجیریا میں فرانس نے ظلم کیا لیکن آبادی کیخلاف فرانس نہیں جیت سکا.
عمران خان نے کہا اسی طرح بھارت 9 لاکھ فوج لے آئی، لیکن 80 لاکھ کی کشمیری عوام آپ کی غلامی قبول نہیں کرے گی، وہاں پر پیدا ہونے والے بچے میں آزادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہندوستانی فوج جو مرضی کر لے یہ وہاں کبھی جیت نہیں پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی کوشش کہ بھارت کو سمجھائیں کہ کشمیر کا مسئلہ ظلم سے حل نہیں ہوگا، آج پھر سے مودی سے کہتا ہوں کہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، آپ نہیں جیت سکتے میں مودی سے دوستی بات کر رہا تھا لیکن یہ ہماری جڑیں کاٹ رہے تھے.
انھوں نے کہا کہ ڈس انفولیب کے ذریعے پتہ چلا کہ بھارت نے 600جعلی اکاوَنٹ بنائے ہوئے تھے۔ سب کے سامنے آر ایس ایس کا نظریہ آ گیا ہے۔
Comments are closed.