حکومت نے سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نےپٹرولیم مصنوعات، بجلی اور ایل پی جی کے بعد فروری کیلئے سی این جی کی قیمت بھی اضافہ کر دیا ہے.
نجی ٹی وی کے مطابق سی این جی 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل یکم فروری کو اوگرا نے فروری کے ماہ کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا.
اس وقت 11 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 122 روپے سے زائد کے اضافے سے 1863 روپے مقررکر دی ہے.
Comments are closed.