اے این پی رہنما ظہور احمد کے والد انتقال کر گئے
ریاض (ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے سابق سینئر نائب صدر اور مرکزی کونسل کے رکن ظہور احمد خان کے والد محترم اور معروف استاد راہنما فضل غنی استاد طویل علا لت کے بعد سوات میں انتقال کرگئے.
مرحوم کافی دنوں سے علیل تھے اور سوات کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے مرحوم زندگی بھر اساتذہ کی حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے سرگرم رہے۔
استاد فضل غنی کی موت پر ظہور احمد خان اور فیملی کے علاوہ لاکھوں شاگرد افسردہ ہیں ، فضل غنی استاد کے انتقال پر یہاں کے سیاسی و سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے.
اے این پی کے کارکنوں اور پاک میڈیا فورم ریاض کے عہدیداروں نے ظہور احمد خان سمیت سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے.
Comments are closed.