ہری پور، نوجوان زوہیب کے قتل کیخلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی دھرنا
ہری پور(یاورحیات)نوجوان زوہیب قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سیکڑوں افراد نے مقتول کے ورثاء کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا.
احتجاج دھرنے کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی و سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ پورا صوبہ زوہیب قتل کے خلاف احتجاج کررہا ہے پورا پاکستان قتل گاہ بن چکا ہے زوہیب کو بےدردی سے قتل کیا گیا.
اس طرح اسلام آباد میں بھی دو دن قبل پولیس نے گولیاں مارکرایک بچےاور نوجوان کو شہید کردیا، مسئلہ قوم علاقہ کا نہیں ہے بلکہ ظلم کا ہےہمارے احتجاج کا مقصد ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے.
انھوں نے کہا ابھی تک ہری پور میں کسی بھی قتل کے ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے جو کچھ ہری پور میں ہورہا ہےکہیں چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ تو نہیں ہےقاتل قتل کررہے ہیں گرفتار نہیں ہورہے ڈی پی او ڈی آئی جی ہزارہ اورآئی جی کے پی کے ہزارہ کو مقتل گاہ نہ بنائیں پورا ضلع احتجاج کررہاہے.
جب دہشتگردی تھی ہزارہ تب بھی پرامن تھا، پیر صابر شاہ
پیر صابر شاہ نے کہا کہ جب پورے ملک میں دہشت گردی تھی اس وقت بھی ہزارہ پرامن تھاکیوں کہ کسی کا کمال نہیں تھا کمال ہزارہ کی عوام کا تھا ہزارہ کی عوام نےقاتلوں کو کبھی کندھا نہیں دیاہمیشہ ظلم کےخلاف کھڑے ہوئے ہیں.
ڈی پی او اپنےدفتر میں بیٹھ کر ہماری ویڈیو دیکھ رہے ہیں امن وامان کی زمہ داری ڈی پی او پرعائد ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ غازی میں ہردس قدم پر منشیات فروخت ہورہی ہے منشیات فروش ملتے ہیں میں نےاس مسئلہ پر سینٹ میں آواز بلند کی ہے.
انھوں نے سوال کیا کہ خیبر پختنخواہ کی حکومت کیا کرر ہی ہے عوام قتل ہورہی ہے نوجوان منشیات جیسے لت کا شکار ہوچکے ہیں ہم پرامن لوگ ہیں قانون کا ہاتھ میں نہیں لیں گیں مگر ظلم کے خلاف ہر محاظ پر کھڑے ہیں.
اس موقع پر ایس پی امجد حسین ایڈیشنل ایس پی ایاز آخان نے موقع پر پہنچ کر پیر صابر شاہ اور ایکشن کمیٹی سے کامیاب مزاکرات کیےپولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ جدید ٹینکنالوجی کی مدد سے قاتل کو ٹریس کیا جارہا ہے.
ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے قتل کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں گی لواحقین کو اعتماد میں لے کر قاتل کو جلد گرفتار کر لیاجائے گا، اس موقع پر پولیس نے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ کر قاتل کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی.
اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگےیاد رہے کہ چند دن قبل کرکٹ تنازعہ پر مقتول نوجوان زوہیب شاہ کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا.
Comments are closed.