مسلم لیگ ن کے 36رہنماوں سے 210ارب روپے کی ریکوری
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے36 نون لیگی رہنماوں سے 210 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے بتایا کہ صرف پنجاب میں گزشتہ دو برس کے دوران 210 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے، کھوکھربرادران پر 3 ایف آئی آرز ہیں۔
کھوکھر برادران نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا جس کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے بنتی ہے، دوماہ پہلے 80 کنال 2 مرلے جگہ واپس لی گئی، خرم دستگیر سے 9 کروڑکی زمین واپس واپس لے کر پارک بنا دیا گیا ہے اور ان سے اب 5 کروڑ روپے لینا باقی ہیں۔
معاون خصوصی کے مطابق چودھری تنویرسے 7 ارب کی بے نامی پراپرٹی، دانیال عزیز کے والد سے (ڈھائی ارب روپے مالیت) کی 2400 کینال زمین واگزار کرائی گئی، خواجہ آصف نے بھی سوسائٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے، جس کے خلاف آپریشن ہونے جارہا ہے۔
جاوید لطیف نے میاں فلورملزمیں 8 کنال 2 مرلے جگہ شامل کی ہوئی تھی اور ایک اڈہ واپس لیا گیا۔ احسان اللہ باجوہ سے 664 کنال سرکاری زمین اور مظہر رشید سے 25 ایکڑ اوقاف کی زمین واپس لی گئی جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے، ۔
انھوں نے کہا میرہزارکھیترانی 36 ہزارکنال جگہ پر قابض ہیں، ان سے ایک ہزار کنال جگہ واپس لی گئی ہے، عابدشیرعلی سے 2 ارب مالیت کی سرکاری زمین، مائدہ حمید کے شوہر سے 10 کروڑ کی زمین اور اعجاز احمد سے 50 کروڑ کی زمین واگزارکرائی جارہی ہے۔ پ
انھوں نے کہا کہ ی ڈی ایم کا مقصد تھا کہ اپنا سیلف ڈیفنس کریں، ان سے اربوں کے قبضے چھڑائے جارہے ہیں اسی لیئے چیخ رہے ہیں اور احتساب کو انتقام قرار دیتے ہیں کیونکہ آج تک ان سے کسی نے کچھ نہیں پوچھا تھا۔
نواز شریف کا نظریہ لوٹ مار اور لٹروں کی پشت پنائی
شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم کے نظریہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا کوئی سیاسی نظریہ ہے ہی نہیں،ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے اور لوٹنے والوں کی پشت پناہی کرنا ہے۔
نواز شریف نے چھانگا مانگا کی سیاست اور پیسے کی سیاست کو فروغ دیا اور سیاست میں خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کیا۔ سپریم کورٹ نے ان کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کیا، نوازشریف سے آج بھی پوچھ لیں کہ ان کا نظریہ کیا ہے تو وہ نہیں بتا سکتے۔
Comments are closed.