میں چاوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے،پرویز خٹک
نوشہرہ : وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا.
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہے جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اُس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے استعفوں، لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن پر سب مختلف آراء ہیں۔
آبائی علاقے مانکی شریف میں ہفتے کو ایک اجتماع سے خطاب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں جسے چاہوں اونچائی پر لے جاتا ہوں اور جسے چاہوں صفر کرتا ہوں اور یہ میری محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک سے مقابلہ کر رہا ہوں اور اگر میں کچھ گڑ بڑ کروں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔
واضح رہے کہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 63 میں 19 فروری کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور ایسے میں پرویز خٹک اور ان کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات بھی ہیں۔
اس بیان کے بعد پرویز خٹک کو اپنے دعوے کی وضاحت بھی کرنا پڑی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کی وضاحتی ٹوئٹ بھی کی۔
پرویز خٹک نے لکھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ اُمیدواروں کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے
Comments are closed.