بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ
فوٹو:فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تین درجے رکھے گئے ہیں.
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی بر وقت تشخیص ہو سکے۔
سول ایوی ایشن نے نئے کورونا ایس او پیز کے مطابق ممالک کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں کیٹیگری اے میں آسٹریلیا ، چین ، عراق،نیوزی لیڈر، قطر،سری لنکا، آئس لینڈ اور سعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں۔
کیٹگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہو گا البتہ کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے قبل کی ٹیسٹ رپورٹس لازمی قرار دی گئی ہے.
کیٹگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کیٹگری اے اور سی میں موجود نہیں کیٹگری سی میں 6 ممالک شامل ہیں جن میں جنوبی افریقا،برطانیہ ،برازیل ، آئر لینڈ ، پرتگال اور نیدر لینڈ ہیں.
کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے۔
Comments are closed.