ڈرامہ ‘ارطغرل’ کی اصلحان حاتون کا پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام

انقرہ: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں اصلحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔

حلیمہ سلطان کی طرح پاکستان میں اصلحان حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی کے بھی مداح بن گئے ہیں۔ اور اب گلثوم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

گلثوم علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا ’’پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔

ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا کہ ان کے پاس پاکستانیوں کے لیے کیا خبر ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گلثوم علی معروف پاکستانی برانڈ کی ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔

https://www.instagram.com/p/CKoV_GdHhRH/?igshid=fo9yrhb1njvb

ترکش اداکارہ گلثوم علی نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ’’ترک پاکستان دوستی زندہ باد‘‘ اور ان کی ویڈیو میں پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

Comments are closed.