جسٹس عظمت سعید ہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، وزیراعظم
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جسٹس(ر)عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا،انھوں نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق کہا کہ وہ بھی با ہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔
Comments are closed.