وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میںآ ئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں قوم کے ساتھ مل کر مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
قومی قائدین کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
Comments are closed.