ایڈمرل امجد خان نیازی کی سعودی بحری فوج کے کمانڈر سے ملاقات
ریاض(شاہ جہاں شیرازی)پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سعودی بحری فوج کے کمانڈر جنرل فہد بن عبداللہ سے ملاقات کی ہے.
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں ایڈمرل امجد خان نیازی اور سعودی بحریہ کے کمانڈر جنرل فید بن عبداللہ نے پاک سعودی بحریہ کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا.
ملاقات میں دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ مہارت اور تجربات کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے.
فریقین نےماضی کی طرح مستقبل میں بھی دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کیا اور کہا گیا کہ دونوں ممالک کی بحریہ پیشہ ورانہ مہارت اور تجربات میں تعاون جاری رکھیں گی.
Comments are closed.