امریکی ٹاک شو میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے
لاس اینجلس:امریکا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، لیری کنگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ موت کی تصدیق کی گئی۔
ٹوئٹر پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ 23 جنوری کی صبح لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں انتقال کرگئے ہیں۔
سی این این کے مطابق لیری کنگ نے اس چینیل میں 25 سال کے دوران 30 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے۔
اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے امریکا کے صدور رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویوز یے جبکہ بین الاقوامی شخصیات بھی ان کے شوز کا حصہ بنیں۔
جنوری کے آغاز میں لیری کنگ کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ ایک ہفتے سے زائد وقت لاس اینجلس کے سیڈارز سنائی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج رہے۔
Comments are closed.