انگریزی نہ سمجھنے والوں کے سامنے انگریزی بولنا انکی توہین ہے،عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی سے ناآشنا لوگوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسلام آباد کےایک ریسٹورنٹ
میں انگریزی نہ بولنے کے واقعہ کے بعد اس پر نام لئے بغیر اپنا موقف پیش کیا.
انھوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بیشتر لوگوں کو انگریزی نہیں آتی، ایسے لوگوں کے سامنے انگریزی بولنا ان کی توہین کے برابر ہے ہمیں اپنے لوگوں کی عزت کرنی چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اکثر اسی لیے اردو میں بات یا تقریر کرتا ہوں کیونکہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ ہمارے ہاں زادہ تر لوگ انگریزی نہیں سمجھتے.
واضح رہے ان دنوں ایک ریسٹورنٹ کی دو مالکان کی منیجر کی انگریزی پر اس کا تمسخر اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ موضوع سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے.
Comments are closed.