لسبیلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق
کوئٹہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) لسبیلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
حادثہ لیویز کی چیک پوسٹ کے قریب علاقے اوتھل کے مقام پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی، ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔
Comments are closed.