مفتی قوی نے جسمانی طور پر ہراساں کیابرداشت نہ کرسکی، حریم شاہ


کراچی: ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارے جانے کے واقعہ کو ایک نیا رنگ دے دیا، کہتی ہیں مفتی قوی نے جسمانی طور پر ہراس کیا تو تھپڑ میری کزن نے مارا ، ایک دن قبل مفتی قوی اور حریم شاہ نے تصدیق کی تھی کہ تھپڑ حریم شاہ نے مارا تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیو سے گفتگو میں حریم شاہ نے ایک نیا موقف اپنا لیاہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے تھپڑ سے متعلق کہا تھا کہ میں نے مارا ہے آج کہا کہ تھپڑ میری کزن نے مارا تھا میں نے ویڈیو بنائی ہے۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہا کہ مفتی قوی کو ٹی وی پروگرام میں کراچی مدعو کیا، ان کے سفری و رہائشی اخراجات میں نے برداشت کیے،
، مفتی قوی وقتاً فوقتاً مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے۔

ٹک ٹاک گرل کہتی ہیں کہ مفتی قوی پہلے بھی نازیبا گفتگو کرتے رہتے تھے لیکن انہوں نے جب مجھے جسمانی طور پر ہراساں کیا تو انہیں جوتوں سے مارا، جو اس قسم کے کام کرتے ہیں انہیں اب سمجھدار ہوجانا چاہیے۔

حریم شاہ نے کہا میں ایسے لوگوں کوبے قاب کرتی رہوں گی جو منافق ہیں اور عزت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، سوال کے جواب میں کہا
میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور ووٹ بھی پی ٹی آئی کو دیا تھا۔

گزشتہ روز معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی۔

گزشتہ روز حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

حریم شاہ کے بقول مفتی قوی پہلے بھی نازیبا گفتگو کرتے تھے لیکن اس کے باوجود انہی مفتی صاحب کے سفری و رہائشی اخراجات بھی حریم شاہ نے ہی ادا کئے ، کہتی ہیں ٹچ کرنا برداشت نہیں ہے باالفاظ دیگر مفتی قوی کی نازیبا گفتگو برداشت کی اسی لئے ان کے اخراجات بھی ادا کئے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے متنازعہ مولوی مفتی قوی کو تھپڑ مارا، ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر چڑھادی پھر میڈیا پر آکر تصدیق بھی کی کہ ہاں میں نے تھپڑ ماراہے۔

تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ کراچی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جس کی تصدیق بعد میں مفتی قوی نے کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ٹی وی پروگرام کے سلسلہ میں ہوٹل میں موبائل پر مصروف تھے تو حریم شاہ نے کمرے میں آ کر تھپڑ مار دیا۔

حریم شاہ نے ہمیشہ کی طرح اپنے انسٹاگرام پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو اپ لوڈکی اور فخر سے بتایا کہ مفتی قوی ان سے بہودہ گفتگو کرتے تھے برداشت کرتی رہی اب اسی لئے تھپڑ ماراہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ مفتی قوی تو متنازعہ شخصیت ہیں آپ نے ا ن کو اتنا بے تکلف کیوں ہونے دیا تو حریم شاہ لاجواب ہو گئیں۔

حریم شاہ نے والد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد ندامت کااظہار کیا تھا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ایسی حرکتوں سے باز آجانے کا بھی دعوی ٰ کیاتھا تاہم اب ایک بار پھر ان کی ایسی ہی ویڈیو اور گفتگو پھر سامنے آئی ہے۔

حریم شاہ کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیو بنا کران سے ٹیلی فونک گفتگو کرکے انھیں بلیک میل کرتی ہیں کبھی اس طرح کی حرکتیں لیکن پاکستان میں کوئی قانون کوئی ادارہ ان کی زباں بندی نہیں کرسکا۔

گزشتہ دنوں حریم شاہ نے موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صاحب کے حوالے سے بھی متنازعہ پوسٹ شیئر کی تھی لیکن جب وہ وزیر داخلہ بنے تو حریم شاہ کی طرف سے بیان آیا کہ وہ میرے بھائی ہیں۔

Comments are closed.