اسلام آباد پولیس میں اصلاحات لے کر آ رہے ہیں، آئی جی جمیل الرحمان
اسلام آباد(فدا محمد خان) انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے کہا یے کہ اسلام آباد پولیس میں اصلاحات لے کر آ رہے ہیں ، سائلین اور افسران کے مابین روابط کے فقدان کو دور کرنے کے لئے افسران کو عوام میں جا کر مسائل سن کر حل کرنے کی ہدایات دی ہیں.
اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران آئی جی اسلام آباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے واقعات پر فوری مقدمات درج کرنے کے احکامات دئیے ہیں ، فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور کوتاہی پر افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان خلیج ختم کرنے کے لئے میڈیا ٹیم کو متحرک کیا ہے اور کرائم رپورٹرز کو فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل کے حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، کرائم سین کی رپورٹنگ کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے افسران کو دفاتر سے نکلنا ہو گا اور عوام میں جا کر مسائل حل کرنے ہوں گے جس کے لئے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مقدمات کے اندراج میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، کسی بھی واقعے پر فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات دی ہیں.
انہوں نے کہا کہ تفتیشی نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا، آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ذوالقرنین حیدر، جنرل سیکرٹری اعجاز چیمہ اور چیئرمین شکیل قرار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس اور میڈیا کے روابط کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین سماء ٹی وی سے نعیم جنجوعہ ، فنانس سیکرٹری 92 گروپ راجہ کاشف ، جوائنٹ سیکرٹری ہم ٹی وی محمد ظریف ، سیکرٹری اطلاعات روزنامہ نیوز مارٹ ملک نجیب، دنیا ٹی وی کے قمر المنور ، روزنامہ دنیا سے احمد بھٹی ، نیو گروپ سے محمد اویس ، ڈان ٹی وی سے طاہر نصیر ملک ، نیوز ون سے یاسر حکیم موجود تھے.
جی ٹی وی سے ثاقب سید ، کیپٹل ٹی وی سے ناصر بٹ ، جی ٹی وی سے مصطفی جنجوعہ ، پاکستان ٹوڈے سے شہزاد پراچہ ، ابتک ٹی وی سے آفتاب چوہدری ، دی نیشن سے اسرار احمد راجہ ، فرینٹیئر پوسٹ سے زاہد خان ، روزنامہ الشرق سے علی عباسی ، روز ٹی وی سے انوار عباسی ، کے ٹو سے زین ہاشمی ، جی ٹی وی سے مصطفی جنجوعہ ، کوہ نور ٹی وی سے اظہر شریف اور روزنامہ واس سے ظاہر شاہ بھی شامل تھے.
روزنامہ انصاف سے شبیر سہام ، کیپٹل ٹائمز سے مرزا رضوان بیگ ، ایم ایم نیوز سے سید یاسین ہاشمی ، سٹار ایشیا سے ادریس عباسی ، فدا محمد خان ، وحید ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ نائب صدر جیو ٹی وی سے احمد سبحان مصروفیت کے باعث ، ڈیلی ڈان سے منور عظیم اور بول ٹی وی سے نعیم اصغر ناسازی طبیعت کی وجہ شریک نہ ہو سکے۔
Comments are closed.