طہامس سواتی پی ٹی آئی تحصیل اوگی کے فنانس سیکرٹری مقرر
مانسہرہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف نےطہامس خان سواتی کو پی ٹی آئی تحصیل اوگی کا فنانس سیکرٹری مقرر کر دیا ہے، پارٹی کی ضلعی قیادت کو بھی ان کی حمایت حاصل ہے.
اسلام آباد میں رہائش پذیر اوگی کے سماجی کارکن بشیر خان سواتی اینڈ جملہ برادری نے طہامس خان سواتی کو ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں پارٹی عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ہے.
بشیر خان سواتی کا کہنا ہے کہ بے شک طہامس خان سواتی کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں اور وہ مقامی لوگوں اور علاقے کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور وہ اپنے عہدے سے انصاف کریں گے.
Comments are closed.