ڈرامہ ارطغرل کے’بامسی‘ اور ’ارتک بے‘ بھی پاکستان میں
اسلام آباد: ترکی شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار پاکستان پہنچ گے۔
اس سے قبل اس ڈرامہ سیریل میں ’’دوآن الپ‘‘ ، عبدالرحمان‘‘، ’’حلیمہ سلطان‘‘ اور انجن دولتان بھی پاکستان آچکے ہیں جنھیں پاکستان میں زبردست پذیرائی ملی.
ان اداکاروں کو پاکستان میں کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور ترک اداکاروں نے بھی پاکستانیوں کی چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً پاکستان کا دورہ کیا۔
ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں.
دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں انہوں نے ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔
اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔
اس سے قبل ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے پاکستان کا دورہ کرکے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی اور کشمیر کو پاکستان کو حصہ بھی قرار دیا تھا۔
Comments are closed.