ڈمپر موٹرسائیکل پر الٹ گیا، 3 نوجوان جاں بحق
فوٹو ؛ فائل
ہری پور(یاورحیات)جی ٹی روڈ پرجہاز چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپرموٹر سائیکل سواروں پر الٹ گیا حادثہ کے نتیجے میں تینوں نوجوان کچل کر موقع پر ہی 3 نوجوان جاں بحق ہوگے.
ریسکیو 1122نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اس لیے ابتدائی طور پر لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی تھی اور مشکلات کا سامنا ہے.
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر ڈرائیور کوحراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے ریسکیو 1122حکام کے مطابق بدھ کی رات جہاز چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپرموڑ کاٹتے ہوئے الٹا.
ریسکیو حکام کے مطابق ایک جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد ابراہیم سکنہ حسن ابدال کے نام سے ہوئی جن کے اہل خانہ کو اطلاع کرنے کی کوش کی جارہی ہے.
امید ہے اب دیگر دو لاشوں کی شناخت بھی ہو جائے گی پولیس نے ڈمپرڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں.
Comments are closed.