اسلام آباد میں سی این جی غیر معینہ مدت کیلئے بند، حکومت خاموش
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت کیلئے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے سے بند ہیں اور خود سی این جی اسٹیشنز مالکان بندش کےشیڈول سے لاعلم ہیں.
علی پور سی این جی، عرفان سی این جی اسٹیشن ترامڑی چوک، پی ایس او اسٹیشن کشمیر چوک سمیت اسلام آباد کے بیشتر کو علم ہی نہیں ہے کہ سی این جی کب تک بند ہے.
صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک طرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر زور دیا ہوا ہے اور دوسری جانب سی این جی بھی بند کر کے عوام کو دوہری مشکلات سے دوچار کردیا ہے.
وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ اور کے پی کے میں سی این جی اسٹیشنز لوڈ مینجمنٹ کے ساتھ آپریشنل ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کے حلقہ اور شہر میں بے قاعدگی کا راج ہے.
ادھر سندھ کے بعض شہروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہے مگر وہاں شیڈول طے ہے سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج سے سی این جی 3 دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سندھ میں سی این جی اب جمعرات صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔
دوسری طرف اسلام آباد اور پنجاب میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے سرے سی این جی دستیاب ہی نہیں ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی اس فیصلے پر خاموش ہیں.
Comments are closed.