دادا نے بیٹوں سے مل کر 2 جواں سال پوتے قتل کر دئیے
مینگورہ (ویب ڈیسک) مینگورہ کے نواحی علاقے میاندم میں جائیداد کے تنازع پر دو جواں سال بھائیوں کو قتل کردیا گیا،دادا اور چچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کی گئیں جہاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.
اس حوالے سے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کے مطابق واقعہ میاندم کے موضع سینے میں پیش آیا ہے جہاں ملزم عمرزادہ اوران کے بیٹوں ارشداور بہادرسید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی.
ملزمان نے اپنے جواں سال پوتوں عبدالصمد اور مسعود کو موت کے گھاٹ اُتاردیا بعدازاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا.
پولیس نے مقتولین کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جو کہ واردات کے بعد موقع سے روپوش ہوگئے تھے۔
Comments are closed.