ملک بھر میں بجلی کا ترسیلی نظام بحال کردیا گیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملک بھر میں بجلی کا ترسیلی نظام بحال کردیا گیا ہے،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق تمام 500 کےوی اور220 کےوی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ گڈو پاور پلانٹ سے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہےاور ملک بھر میں این ٹی ڈی سی کا ترسیلی نظام بحال ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام500 کےوی اور220 کےوی گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز سے بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ گڈو پاورپلانٹ سے ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کو بھی بجلی کی سپلائی جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر نے بجلی بریک ڈاؤن کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، اسلام آباد، جہلم، گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان میں بجلی بحال ہو چکی ہے۔
گزشتہ روز رات ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے بعد وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی قیادت میں بحالی کی کوششیں رات بھر اور دن کو بھی جاری رہیں.
موبائل فون ٹاورز کو بجلی کی عدم فراہمی سے سروس متاثر ہوئی ،کمپنیوں کے ٹاورز کو متبادل توانائی کی فراہمی کا نظام بھی غیر فعال رہا ، بعض علاقوں میں کمپنیوں کے ٹاورز کو چلانے والے جنریٹرز بھی بند کردیئے گئے.
Comments are closed.