وزیراعظم نے بلیک میلر پی ڈی ایم لیڈرز کو کہا تھا،سید آغا رضا
کوئٹہ :رہنما شہدا کمیٹی سید آغا رضا نے
وزیراعظم عمران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں وزیر اعظم سے بلیک میلنگ والے جملہ پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا.
آغا رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے وہی باتیں کیں جو گذشتہ چھ روز سے کر رہے تھے، شہدا کے لواحقین کے مطمئن ہونے پر ہی دھرنا ختم کیا تھا، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ وزیراعظم کے سامنے ورثاء کے مطالبات رکھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے بلیک میلنگ کے لفظ پر احتجاج کیا، وزیراعظم نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ پی ڈی ایم کے لیڈرز کے لیے کہا تھا، وزیراعظم نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا شہدا کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کو بڑا مان کر شہدا کے ورثا نے کوئٹہ بلایا تھا۔
آغا رضا نے کہا کہ 22 سالوں سے ہزارہ قوم کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بائیس سالوں سے جاری ظلم کا ازالہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا دھرنے کے پلیٹ فارم سے جو لوگ بات کر رہے تھے وہ شہدا کی ترجمانی تھی.
انھوں نے کہا خالق ہزارہ سے متعلق لواحقین کا فیصلہ تھا کہ انھیں وزیر اعظم سے ملاقات میں شامل نہ کیا جائے، دھرنے کے خلاف بات کرنے والوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ لواحقین کا تھا۔
شہداء کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے 15،15 لاکھ ادا کردئیے ہیں، 10،10 لاکھ کی ادائیگی باقی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مچھ کے متاثرین اور شہدا کمیٹی نے سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ملاقات کی، اس موقع پر ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید آغا رضا اور مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور مالی پیکیج کے بارے میں بھی بتایا، وزیراعظم نے کہا ہے ہم وعدے پورے کرنے ہیں اسی لئے تحریری معاہدہ کیا ہے.
Comments are closed.