سرحد پار سے چیک پوسٹ پرفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید
فوٹو : فائل
راولپنڈی : پاک افغان سرحد پرضلع مہمند میں دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایف سی کا سپاہی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع مہمند میں انٹرنیشنل بارڈر پر قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر و فوری جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا سپاہی محمد فضل واحد شہید، ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ 25 سالہ سپاہی شہید محمد فضل واحد شانگلہ سوات کا رہائشی ہے۔
Comments are closed.