کرائسٹ چرچ ، قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 176 رنز کی شرمناک شکست
کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگز اور176 رنز سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جیمی سن کے سامنے بیٹسمین بے بس ہو گئے.
پاکستان ٹیم 356 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ میں ناکام ثابت ہوئی، اظہر علی 37 پر آوٹ ہوئے، کپتان رضوان 10 رنز پر ہمت ہار گئے.
فواد عالم بھی حسب توقع وکٹ پر نہ ٹھہر سکے دونوں اوپنرز اور حارث سہیل پوری سیریز میں ناکام رہے. فہیم اشرف اور ظفر گوہر کی مزاحمت بھی ناکافی ثابت ہوئی.
دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی آخری آوٹ ہونے والے ظفر گوہر نے 37 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے جیمی سن نے 6 کھلاڑی اور میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں.
پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 297 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اظہر علی نے 93 رنز اور کپتان محمد رضوان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
Comments are closed.